الوقت - نائجیریا کے صدر نے اپنی بیوی کی تنقید اور صدارتی انتخابات میں شریک ہونے کی حمایت نہ کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا کی پہلی خاتون کی جگہ باروچی خانہ ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے جرمن چانسلر انگلا مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بیان دیا۔
نائجیریا کے صدر نے جن کی ملک کی خراب ہوتی اقتصادی صورت حال کی وجہ سے محبوبیت میں کمی آئی ہے، کہا کہ مجھے پتا نہیں کہ میری بیوی کس پارٹی کی ممبر ہیں، لیکن مجھے یہ پتا ہے کہ ان کا تعلق باروچی خانے اور میرے بیڈ روم سے ہے۔
ان کا یہ بیان ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں شریک ہونے کے لئے اپنی بیوی کی حمایت نہیں کرتے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی بیوی ایک سرگرم کارکن اور مشہور تاجر ہیں۔ محمد بوہاری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ اپنی بیوی اور حکومت مخالفین کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
جرمن چانسلر انگلا مرکل نے پریس کانفرنس میں ان کے بیانات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا لیکن ان کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ وہ بہت حیرت زدہ ہیں۔ نائجیریا کے صدر کے اس بیان کے بعد صدارتی محل کے ترجمان گاربا شیہو نے صدر کے بیان کو مذاق قرار دیا اور کہا کہ سیاست میں کبھی کبھی مذاق کا گوشہ بھی ہونا چاہئے۔