الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی بحریہ فوج نے خلیج میں ان جنگی کشتیوں کو جو سعودی عرب کی فوجی مشقوں میں شرکت کر رہی ہیں، خبر کیا ہے کہ وہ ایران کی سمندری حدود کے قریب نہ آئیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی بحریہ نے بدھ کو سعودی عرب کے فوجی مشقوں کے جواب میں اپنے بیان میں کہا کہ یہ فوجی مشقیں واضح طور پر علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور خلیج فارس میں پائدار امن کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جا رہی ہیں۔
آئی آر جی سی کی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے ہونے والے فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والی کسی جنگی کشتی کو ایران کی آبی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور اگر کسی نے ایران کی آبی سرحد کی خلاف ورزی کی تو اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی آر جی سی اور بحریہ، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سیکورٹی قائم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانے کے ہر کوشش کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔