الوقت - ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جرمن وائس چانسلر اور وزیر خزانہ سگمر گیبريل سے اپنے پہلے سے مقرر اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔
تہران کے دورے پر آئے سگمر گیبریل وزارت خارجہ میں محمد جواد ظریف سے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے منگل کو ملاقات کرنے والے تھے لیکن یہ ملاقاتیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اس کے اسباب بیان نہیں کئے گئے ہیں لیکن خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق گیبريل سے وزیر خارجہ ظریف کی ملاقات مصروف پروگرام کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔
گیبریل ایک بڑے وفد کے ساتھ ایران میں ہیں۔
تہران کے دورے پر آنے سے پہلے گیبريل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جرمنی سے ایران کے دوستانہ تعلقات تبھی قائم ہو سکتے ہیں جب ایران اسرائیل کو تسلیم کرے گا۔
اس انٹرویو کے بعد وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گیبريل کے بیان کر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کے سامنے شرائط نہیں رکھ سکتا، ایران ایک خود مختار ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیاں واضح ہیں اور مختلف ممالک کے حکام یہ ذہن نشین کرکرے ایران کے دورے پر آتے ہیں کہ ایران کی پالیسیاں مکمل مثبت ہیں۔
ایران پر عائد پابندیوں سے پہلے تک دہائیوں سے جرمنی، ایران کا بڑا تجارتی شریک رہا ہے۔ جوہری معاہدہ ہو جانے کے بعد اب جرمنی نے گیبريل کو تجارت کے مواقع کا جائزہ لینے کے لئے ایران بھیجا ہے۔