الوقت - پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرنے کے لئے روس کی فوج راولپنڈی پہنچ گئی۔
پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوه کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روسی فوج پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشترکہ فوجی مشق میں بری فوجیں شرکت کریں گی۔ عاصم باجوه کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی جو 24 ستمبر سے شروع ہوں گی اور 10 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گی۔
یہ فوجی مشقیں ایسی حالت میں ہو رہی ہیں کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
روس اور پاکستان کی حالیہ فوجی مشقوں کو دوستی -2016 کا نام دیا گیا ہے۔ اس فوجی مشق میں دونوں ممالک کی فوجیں دو علاقوں میں اپنی جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ پہلے پاکستان کے شمال مغربی علاقے گلگت بلتستان میں رتو میں ہائی ایلٹی ٹیوڈ اسکول جبکہ بعد ازاں خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان میں چیراٹ میں مشقیں کی جائیں گی۔