الوقت - سعودی عرب میں حج کے دوران اس ملک کے 30 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔
سعودی پولیس افسر نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
سعودی عرب سے شائع اخبار الوطن نے سنيجر کو رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ملک کی پولیس نے حج کے آغاز سے 9 ذی الحجہ کے درمیان 54 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں 30 خود سعودی عرب کے دہشت گرد ہیں۔
سعودی سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ باقی 24 شہری پاکستان، بحرین، عراق، شام، سوڈان اور یمن کے ہیں جنہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب برونئي کے ایک شہری کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں حج کے دوران 30 سعودی دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر ایسی صورت میں سامنے آئی ہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران مینا میں سعودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے 7000 حاجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کی رہائشگاہ میں شدی آتشزدگی کی خبر ہے۔ اخبار پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ ابھی تک آتشزدگی کے اسباب کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت میں 750 پاکستانی حاجی تھے۔