الوقت - مصر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ اعدا و شمار کے مطابق اب تک مصر کے 29 حاجی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
مصر کی وزارت صحت نے بدھ کو بایا کہ اس سال سعودی عرب میں حج کے دوران جاں بحق ہونے والے مصری حاجیوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے۔ مصر کی جانب سے حج پر کئی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ترجمان خالد مجاہد نے مصر کی خبر رساں ایجنسی الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک 63 سالہ خاتون کی موت سے اس سال حج کے دوران ہلاک ہونے والے مصری حاجیوں کی تعداد 29 ہو گئی۔
سعودی عرب کی حکومت جح کے دوران جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی صحیح تعداد بتانے سے ہمیشہ سے آنا کانی کرتا رہا ہے، اس کے باوجود اس نے اعلان کیا ہے کہ جمعے تک اس سال حج میں 239 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ابھی یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ سعودی عرب میں اس سال کتنے حاجی جاں بحق ہوئے ہیں کیونکہ سعودی عرب کی حکومت جو اعداد و شمار بتاتی ہے اس پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
مثال کے طور پر سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ سال سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 769 بتائی تھی جبکہ سات ہزار سے زیادہ حاجی سعودی عرب کی حکومت کے غلط انتظام کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔