الوقت - سعودی عرب کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2030 تک سعودی عرب میں حج سے ہونے والی آمدنی 47 ارب ریال تک پہنچ جائے گی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقتصادی پروگرامز کی بنیاد پر 2030 تک سعودی عرب کی حج سے ہونے والی آمدنی 47 ارب ریال یعنی 12.53 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر حج اور عمرہ کی قومی کمیٹی اور مکہ کے کاروباری پینل کے رکن مروان عباس شعبان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کے اعداد و شمار حاجیوں کی تعداد پر منحصر ہیں اور ہر سال ان کی خریداری کی صلاحیت اور ان کی قومیت اور شہریت میں فرق ہوتا ہے لیکن ابھی تک یہ اعداد و شمار اس کے اعلی سطح پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔
سعودی عرب میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں بھاری کمی کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں درہم برہم ہو گئی ہیں اور شعبان نے اس مسئلے کو علاقے کے بعض ممالک میں جاری اقتصادی و سیاسی صورت حال کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین برسوں تک حج سے حاصل آمدنی کم رہے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کچھ منصوبوں اور بنیادی ڈھانچوں کی تکمیل سے اگلے چند برسوں میں حج سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے سعودی عرب 2020 تک 3.7 ملین اور 2024 میں 6.7 ملین حاجیوں کو خدمات فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔