الوقت - شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک کا دورہ کریں گے۔
نیویارک میں ذرائع کے حوالے سے السفیر اخبار نے رپورٹ دی ہے لیکن سعودی عرب، اس نشست کے موقع پر شام کی دو طرفہ گفتگو پر بائیکاٹ کی بدستور کوشش کر رہا ہے۔
السفیر کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ گزشتہ سال کی طرح روس، چین، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ پر مبنی بریکس کے وزرائے خارجہ اور عراق، الجزائر، عمان، چیک، سائپرس اور آسڑیا سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ شام کے وزیر خارجہ اسی طرح اٹلی کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سفر کے دوران شام اور مصر کے وزرائے خارجہ کی اعلی الاعلان ملاقات ہو سکتی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ مصر، سعودی عرب کے دباؤ سے نکل چکا ہے۔