الوقت - شمالی کوریا کے سخت اعتراض کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا نے پیر کو اپنا سالانہ مشترکہ فوجی مشق شروع کیا۔
مشترکہ فوجی کمانڈ نے بتایا ہے کہ آپریشن الچي فریڈم گارڈین (يوایف جی) 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کمپیوٹر کی مدد سے ہونے والی اس مشق میں 25 ہزار امریکی فوجی اور 50 ہزار جنوبی کوریا کے فوجی شامل ہوں گے۔
دونوں ممالک کی فوجیں اس سال کے یو ایف جی مشق میں آپریشن پلان 5015 نافذ کریں گی۔ آپریشن پلان 5015 جنگ کے زمانے میں مشترکہ سیکورٹی نظام سے وابستہ ہے۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے گزشتہ سال جون میں اس پر دستخط کئے تھے۔ یہ فوجی جھڑپوں میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائیل ٹھکانوں کو تباہ کرنے سے متعلق ہے۔ شمالی کوریا نے اس فوجی مشق پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشق اکسانے والی ایک قبیح کوشش ہے اور یہ اس کی خود مختاری اور عزت کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جا رہی ہے۔