الوقت - ترکی کے غازی عنتاب شہر میں ہوئے ایک دھماکے میں کم سے کم 30 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حکام کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترک حکومت نے اسے 'شدت پسند حملہ' قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے اسے انجام دیا ہے۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم مهمت سمسیک نے حملے کو "بزدلانہ" قرار دیا ہے لیکن کہا کہ "خدا نے چاہا تو ہم اس سے عبور کر جائیں گے۔"
غازی عنتاب کے گورنر علی يرلیكايا نے ترکی کی نیوز ایجنسی اناضول کو بتایا کہ 'شدت پسندانہ حملہ' شاہین بے ضلع میں ہوا۔
غازی عنتاب شام کی سرحد سے قریب 64 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔
یہاں مئی میں ہوئے ایک خود کش دھماکے میں دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے۔
گزشتہ کچھ برسوں کے دوران جنوبی ترکی میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ان میں کرد علیحدگی پسند شدت پسندوں یا داعش کے دہشت گرد ملوث بتائے جاتے ہیں۔