الوقت - امریکا میں صدارتی انتخابات کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے جمعہ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری قبول کی۔ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے عوام ڈرانے والوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی مذہب پر پابندی عائد نہیں کریں گی۔
ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم لوگ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم ایک ساتھ بلندیوں پر پہنچ سکیں۔ ہم نے گزشتہ ہفتے ڈونالڈ ٹرمپ کا جواب سنا تھا۔ وہ ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم مستقبل سے ڈریں اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رہیں۔ ہم کسی مذہب پر پابندی عائد نہیں کریں گے۔ ہم ہر امریکی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔
ہلیری کلنٹن کی تقریر سے پہلے ان کا تعارف ان کی بیٹی چیلسی کلنٹن کرایا ن ۔ چیلسی نے کہا کہ وہ نومبر میں ایک خاتون کو ووٹ ڈالنے جا رہی ہیں کیونکہ خواتین کا حق ہی انسانی حقوق ہے۔
ہلیری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کسی کو ایسا نہیں کہنے دیں کہ ہمارا ملک كمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔ کسی ایسے شخص پر بھروسہ نہ کریں، جو کہتا ہے کہ صرف وہ ہی حالات کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ جی ہاں، کلیولینڈ میں در حقیقت یہی کہا تھا ڈونالڈ ٹرمپ نے۔ امریکی ایسا کبھی نہیں کہتے۔ امریکی کہتے ہیں کہ ہم مل کر اسے درست کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وجہ سے مضبوط ہے، کیونکہ باراک اوباما نے اس کی قیادت کیا اور میں اس لیے بہتر انسان بن پائی، کیونکہ اوباما میرے دوست ہیں۔