الوقت - دہشت گرد گروہ داعش کے کنٹرول والے علاقے موصل کے مرکز میں عراق کا پرچم لہرا رہا ہے۔
عراق کے صوبہ نینوا کے ایک سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے مرکز میں عراق کا پرچم لہرا رہا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ایک گروہ نے موصل کے مرکز میں عراقی پرچم لہرایا ہے۔ اس ذرائع کے مطابق نہ صرف ایک مقام پر بلکہ موصل میں کئی مقامات پر عراق کے پرچم لگائے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نامعلوم گروہ نے اس مسجد پر بھی عراق کا پرچم لہرا دیا جہاں پر نام نہاد خلیفہ ابوبكر بغدادی نے منبر پر تقریر کرتے ہوئے اپنی تصویر كھچنوائی تھا جو بعد میں سوشل میڈیا میں بھی دکھائی دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسجد پر عراقی پرچم کا لہرایا جانا خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ابوبكر بغدادی وہاں پر موجود ہوتا ہے۔ ان کے مطابق یہ کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔
اسی درمیان داعش کے دہشت گردوں نے ان لوگوں کی تلاش تیز کر دی ہے جنہوں نے عراقی پرچم موصل میں لگائے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی فوج موصل کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی مہم پر کام کر رہی ہے جس کے تحت اسے بہت سے محاذوں پر کامیابیاں مل چکی ہے۔