الوقت - پاکستان نے عالمی برادری پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کے لئے ہماری کوششیں تیز ہونے سے فائدہ حاصل ہو گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وارسا میں اگلا نیٹو کانفرنس، دہشت گردی، تشدد اور علاقے میں جاری تنازعہ کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے افغانستان، بنگلادیش، عراق، سعودی عرب اور ترکی میں دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں لیکن عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے دہشت گردی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کامیاب فوجی مہم ضرب عضب اور ملک کے دیگر علاقے میں جاری مہم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ان کامیابیوں کے نتائج پاکستانی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کامیابیوں کے اعترافات قابل تعریف ہیں۔ واضح رہے کہ نیٹو کانفرنس پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں 8 اور 9 جولائی کو ہو رہے ہیں جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکہ کے صدر باراک اوباما کے علاوہ دنیا کے 28 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں افغان فوج کی مالی امداد، علاقے میں داعش کو شکست دینے اور روس کے بارے میں بحث کی جائے گی۔