الوقت - نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ زكزكی ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے پڑوسیوں کے لئے افطار اور کھانے کا انتظام کر رہے ہیں، لیکن ایک فرق کے ساتھ اور وہ یہ کہ اس سال وہ جیل سے یہ کار خیر کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال نائجریائی فوجیوں کے ہاتھوں سیکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہو گئے تھے اور شیخ زكزكی کو زخمی کرکے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد اس راز سے پردہ اٹھا کہ شیخ زكزكي کے بہت سے پڑوسی وہابی اور جاسوس ہیں۔ اس کے باوجود شیخ زكزكی نے اپنے اہل خانہ اور پیروکاروں کو حکم دیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام پڑوسیوں کے لئے افطار اور کھانے انتظام کروایا جائے۔
اس سال پڑوسیوں تک افطار اور کھانے پہنچانے کی ذمہ داری شیخ ابراہیم زكزكي کی بہن پوری کر رہی ہے۔
شیخ زكزكي محبت اہل بیت علیھم السلام میں اپنے پڑوسیوں کو افطار کراتے ہیں۔
اگرچہ ان وہابی پڑوسیوں کو اب ان کی یہ نیکی پسند نہیں آ رہی ہے اور انہوں نے زہریلے کھانے کا بہانہ بنا کر شیخ زكزكی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور تمام افطاري اور کھانے سڑک پر پھینک دیئے جبکہ ان کے عیسائی پڑوسیوں نے ہر سال کی طرح اس بار بھی ان کے اس قدم کا دل کھول کر خیر مقدم کیا ہے۔