الوقت - امریکا میں صدارتی عہدے کے لئے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو امریکی تاریخ میں 'سب سے بدعنوان' امیدوار قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نومبر میں جو خاتون ان کے سامنے ہوں گی وہ 'عالمی سطح کی جھوٹی' ہیں اور جنہوں نے وزیر خارجہ کے عہدے پر رہتے ہوئے "فائدہ اٹھانے کی سیاست میں مہارت حاصل کر لی ہے۔"
ٹرمپ نے نیویارک میں ایک تقریر میں کہا، "وہ آپ کو غریب بناتے ہوئے خود امیر ہو گئی ہیں۔"
کلنٹن کی ترجمان نے کہا، "تمام جانب کے ماہر اقتصادیات مانتے ہیں کہ خطرناک اقتصادی پالیسیاں ہمیں مندی کی طرف لے جائیں گی۔"
کلنٹن نے ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تقریر منافقانہ اور چھوٹ کا پلندہ تھی۔
گزشتہ چند ہفتے ٹرمپ کے لئے مشکل رہے ہیں اور اوپینین پول میں وہ ہلیری کلنٹن سے پچھڑ گئے ہیں۔