الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اگر امریکہ جے سی پی او اے کو پارہ کر دے تو اسلامی جمہوریہ ایران اسے آگ لگا دے گا۔
ماہ رمضان کی مناسبت سے ، ایران کی پارلیمنٹ، حکومت اور عدلیہ کے حکام اور دیگر اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نے ، منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں آپ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، مشترکہ جامع ایکشن پلان (جےسي پي اواے) کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے امیدوار دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ اس معاہدے کو پھاڑ دیں گے اور اگر وہ ایسا کریں گے تو ایران اسے آگ لگا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ جےسي پي او اے میں فریق مقابل کی ذمہ داری پابندیوں کا خاتمہ تھی اور اس نے ابھی تک پابندی ختم نہیں کی ہیں، بینکوں کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے، تیل کے حامل جہازوں کا انشورینس بہت محدود پیمانے پر ہو رہا ہے اور دیگر ممالک میں ایران کا پیسہ اور تیل کی رقم اسے نہیں دی جا رہی ہے۔
آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکیوں نے اپنے وعدوں کے اہم حصے پر عمل نہیں کیا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے، یورینیم کی بیس فیصد افزودگی، فوردو جوہری تنصیبات اور اراک کے بھاری پانی کا ری ایکٹر بند کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جےسي پي اواے کے حامی اور مخالف دونوں ہی مبالغے سے کام لے رہے ہیں، کہا کہ جو بات میں کہہ رہا ہوں وہ ہرگز ان بھائیوں سے متعلق نہیں ہے جنہوں نے سخت محنت کی ہے بلکہ میں دوسرے فریق کے بارے میں کہہ رہا ہوں اور جےسي پي اواے کے کچھ فوائد اور کچھ رکاوٹیں ہیں جن سے دشمن غیر قانونی فائدہ اٹھا رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح کہا کہ دشمن کا اس وقت کا پروگرام یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کو روک دے، ختم کر دے یا ان کی ترقی پر روک لگا دے اور اس صورت حال میں ایران کو جہاں تک ممکن ہو اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔