الوقت - شام میں نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اور ملک کی نئی پارلیمنٹ کی اسپیکرکا انتخاب کیا گیا۔
شام کی سرکاری خبر ایجنسی سانا کے مطابق پیر کو تمام ممبران پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تقریب کے ساتھ اس ملک کی نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اور ہدیہ خلف عباس کو پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نجدت انزور کو نائب پارلمینٹ اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ قومی اتحاد کی رکن ہدیہ خلف عباس متفقہ طور پر اسپیکر منتخب ہوئیں اور اس طرح وہ اس ملک کی تاریخ میں پارلیمنٹ کے اسپیکر بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
شام کی نئی پارلیمنٹ نے اپنا پہلا اجلاس سب سے زیادہ عمر دراز ممبر پارلیمنٹ عبد العزیز طراد الملحم کی قیادت میں منعقدکیا۔ واضح رہے کہ شام میں پارلیمانی انتخابات 13 اپریل کو منعقد ہوئے تھے اور ساڑھے تین ہزار امیدواروں میں سے ڈھائی سو رکن پارلمیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انتخابات میں 57 فیصد سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ شام میں آئین میں ترمیم کے بعد منعقد ہونے والا یہ دوسرا پارلیمانی انتخاب تھا۔