الوقت - امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نے ایران اور مغرب کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوشیٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے جمعرات کو امریکا کی قومی سلامتی کے بارے میں تقریر کے دوران ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت کی اور کہا کہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کی حمایت نہیں کی ہے۔
ہلیري کلنٹن نے ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ جوہری سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں وہ کس طرح ایران کے ساتھ لین دین کرتے؟
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارت کے سلسلے میں مذاکرات کے تجربے سے وہ ایران کے ساتھ بہتر سمجھوتہ کر سکتے تھے۔
امریکا میں صدارتی عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ تجارت کی روش سے مذاکرات ممکن ہے لیکن بین الاقوامی معاملات اس طرح نہیں ہیں۔
ہلیري کلنٹن نے نیٹو، روس اور شمالی کوریا کے بارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خطرناک نظریات کی تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ اس سلسلے میں ذمہ داری ادا کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے ہیں کہ اس کے لئے شناخت اور وسیع پیمانے پر ذمہ داری کا احساس ضروری ہے۔
ساتھ ہی ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے پاس جوہری کوڈ نہیں ہونا چاہیے۔