الوقت - قطر کے سابق حکمران نے سعودی عرب کے توسیع پسندانہ اور تباہ کن منصوبوں کے خطرے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کویتی ویب سائٹ الآن سے انٹرويو میں کہا کہ عربوں کے درمیان برسوں باہمی جھگڑوں اور لڑائی کی کوئی خبر سننے میں نہیں آتی تھی لیکن گزشتہ 2 برسوں میں سعودی عرب، جو عرب دنیا کی قیادت کا دعوی کرتا ہے، زور زبردستی اور داداگيري کے ذریعہ عرب دنیا پر اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ یہ ملک، بھائیوں کو قتل کر رہا ہے یہاں تک کہ یمنی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
قطر کے سابق حکمران نے کہا کہ سعودی عرب نے غیر منظم فوجی منصوبہ بندی کی ہے جسے بعض عرب حکمران بغیر سوچے سمجھے نافذ کر رہے ہیں۔ اس قدم سے خلیج فارس کے ساحلی ممالک، سعودی عرب کی جلد بازی والی توسیع پسندانہ پالیسیوں سے پیدا خطرے کو قابو میں کرنے کے لئے سیکورٹی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
حمد بن خلیفہ آل ثانی نے، عرب سماج کو سعودی عرب کے جرائم کے بھنور میں ان کی شناخت کے مٹنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب دنیا ہوش میں نہ آئی اور اس نے سعودی عرب کی پالیسیوں اور لالچ کا مقابلہ نہ کیا تو عربی شناخت ختم ہو جائے گی۔