الوقت - مصری نژاد قطری مفتی یوسف القرضاوی نے ایک پیغام جاری کرکے جیش الاسلام اور فلیق الرحمن نامی دہشت گرد گروہوں کے آپسی تصادم کرنے اور متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔
بین الاقوامی مسلم علماء یونین کے خود ساختہ سربراہ نے دمشق کے قریب واقع غوطہ شرقيہ علاقے میں ان دونوں دہشت گرد گروہوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، ان سے اختلافات ختم کرکے متحد رہنے کی اپیل کی ہے ۔
یوسف القرضاوی نے شام میں موجود تکفیری دہشت گرد گروہوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غوطہ شرقيہ میں جیش الاسلام اور فلیق الرحمن کے مزاحمت کار بھائیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبروں سے جن میں سیکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں، مجھے بہت زیادہ دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں گروہوں کو ایک دوسرے سے مل جانا چاہئے تاکہ ان کی طاقت بڑھے اور وہ پسپائی کے بجائے آگے بڑھتے جائیں۔