الوقت - چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ملک کی تشکیل کے حامی ہیں۔
وانگ- یی نے زور دے کر کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین، مشرق وسطی کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد فلسطینی ملک کی تشکیل ہونا چاہئے۔
چین کے وزیر خارجہ نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک 1950 کی دہائی سے فلسطینیوں کے حقوق کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی فلسطین کے مسئلے ميں آگے آنا چاہئے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ - یی نے اسی طرح غزہ کے محاصرے کے فوری اختتام پر زور دیتے ہوئے غزہ کی مدد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ، غزہ کے محاصرے کا شروع سے ہی مخالف رہا ہے اور وہ غزہ کی مدد کا خواہش مند ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چین کے صدر شی جین پيگ نے بھی جنوری میں قاہرہ میں کہا تھا کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کی جائے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔