:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

سعودی عرب میں بن لادن گروپ کے ملازمین کا پرتشدد مظاہرہ جاری+ویڈیو

Monday 2 May 2016
سعودی عرب میں بن لادن گروپ کے ملازمین کا پرتشدد مظاہرہ جاری+ویڈیو

الوقت - اتوار کو سعودی عرب کی معروف کمپنی بند لادن کے ہزاروں ملازمین نے پر پر تشدد مظاہرہ کیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بن لادن گرپ کی تعمیراتی کمپنی نے 50 ہزار افراد کو ملازمت سے نکال دیا ہے جبکہ ہزاروں افراد کو کئی ماہ سے واجب الادا تنخواہیں نہیں ملی ہیں، اسی لئے اتوار کو ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پر اتری اور احتجاجا 9 بسوں کو نذر آتش کیا۔ مکہ مکرمہ میں واقع بن لادن گروپ کی ذیلی تعمیراتی کمپنی کے آفس کے باہر ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی مزدوروں نے مظاہرے کئے۔

مکہ  کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نائف الشریف کے مطابق مزدوروں کی رہائش گاہ کے قریب بن لادن گروپ کی بسییں جلائی گئیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں جلتی بسوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ۔ بن لادن گروپ نے نکالے جانے والے تمام ملازمین کو ملک سے باہر جانے کا اجازت نامہ دیا ہے لیکن ملازمین اس لئے سعودی عرب نہیں چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ان کی کئی ماہ کی تنخواہ باقی ہے۔ سوشل میڈیا پر تنخواہوں کی ادائیگی پر زور دیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ شاہی خاندان سے انتہائی قریب بن لادن گروپ میں 2 لاکھ افراد ملازمت کر رہے ہیں لیکن سعودی عرب کے اقتصادی بحران کے سبب کمپنی نے 25  فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگ :

سعودی عرب ملازمین اہلکار نوکری تنخواہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے