الوقت - رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی امور کے مشیر کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کا دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ الشلح سے ملاقات میں علاقائی صورتحال اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے تناظر میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ مغربی طاقتوں کی اسلامی ممالک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور بیت المقدس کے سرنگونی کی سازش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران، تشدد زدہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کرتا رہے گا اور دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
اس ملاقات میں عبداللہ الشلح کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عرب دنیا میں فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کے بارے میں حساسیت ختم ہو گئی ہے اور تمام کوشش صرف ایران کو دشمن ظاہر کرنے کے لئے کئ جا رہی ہے۔