الوقت - عراق کی پارلیمنٹ کی انتظامیہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پارلیمانی اجلاس اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کی انتظامیہ کمیٹی نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی معین تعداد میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے، پارلیمنٹ کا ہفتے کا اجلاس اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ تحریر اسکوائر پر دھرنا پر بیٹھے صدر دھڑے کے ہزاروں حامی گرین زون علاقے سے تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
در ایں اثنا صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے پارلیمنٹ کے سنیچر کے اجلاس کے وقت، صدر دھڑے کی سرگرمیوں پر روک لگا دی تھی ۔ مقتدی الصدر کے زیر اثر الاحرار دھڑے نے بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اعلان کیا کہ جب تک وزراء کے انتخاب میں پارٹی کی شراکت پر غور کرنا ختم نہیں کیا جاتا، پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
یہ ردعمل ایسي حالت میں سامنے آ رہا کہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے کے وزرائے کے لئے ووٹنگ کے عمل کو پورا کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا تھا تاکہ پٹرولیم، حمل و نقل، تجارت اور صنعت اور تعمیر کے وزراء اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکیں۔