الوقت - لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کو اب بھی ناامن قرار دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن كوپلر نے کہا کہ طرابلس کی صورتحال ماضی کی مانند بدستور نا امن ہے اور مسلح لوگوں کا شہر پر کنٹرول ہے اور اس کی وجہ سے شہر میں امن ہے جس کا معنی یہ ہے کہ شہر کی سیکورٹی کی صورتحال مناسب نہیں ہے۔
مارٹن كوپلر نے کہا کہ لیبیا کی قومی حکومت کی بحران کے حل میں مدد کرنی چاہئے تاکہ عسکریت پسند بھی اس حکومت کو قبول کریں اور قومی حکومت کو سرگرمیاں کرنے کی اجازت دیں۔
لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے اسی طرح لیبیا کے تیل کے کنوؤں پر داعش کے کنٹرول اور شام اور عراق سے لیبیا آنے والے دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد لیبیا کے فریق آپس میں اقتدار پر کنٹرول کے لئے برسر پیکار ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر داعش نے لیبیا کے کئی علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔