الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے جرمانہ وصول کرنے کے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کو، امریکی حکومت میں صیہونی لابي کے اثرو رسوخ کا نشان قرار دیا ہے۔
صادق حسین جابری انصاری نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے ایران سے جرمانہ وصول کرنے کے امریکی عدالتی فیصلے پر تنقید کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بتایا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی سپریم کورٹ کی جانب اس قسم کے فیصلے کا مطلب انصاف و قانون کا مذاق اڑانا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کا فیصلہ، ایران کے سرمایہ کی چوری ہے اور اس کی تلافی کی ذمہ داری امریکی حکومت کی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ امریکی عدالت کے فیصلے سے صیہونی اثر و رسوخ ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے اور یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیاں جاری ہیں جس سے ایران کی حکومت اور عوام میں امریکی پالیسیوں کے حوالے سے پہلے سے زیادہ بے اعتمادی بڑھے گی ۔