الوقت - روس نے اعلان کیا ہے کہ جاری سال کے آخر تک شام کو ایس-300 میزائل سسٹم سے مسلح کر دیا جائے گا۔
روسی کمپنی روس ٹیک کے سربراہ سرگئی چمزوف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک جاری سال کے آخر تک شام کو ایس-300 میزائل سسٹم سے مسلح کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شام اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رو سے اس سال کے آخر تک شام کی فوج کو ایس-300 میزائل سسٹم سے لیس کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے روس نے شام کی الحمیمیم فوجی چھاونی میں ایس – 400 میزائل سسٹم نصب کیا تھا۔ یہ میزائل سسٹم روس کا پیشرفتہ ایٹمی ائیر دیفنس سسٹم ہے۔ یہ روس کا سب سے مضبوط دفاعی سسٹم ہے جو بیلسٹک میزائل، براعظمی میزائل، کروز میزائل اور متعدد قسم کے طیاروں کو 400 کیلو میٹر سے فاصلے پر نشانہ بنا سکتا ہے۔