الوقت - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہماری فوجی طاقت اور ہتھیار، ملک اور علاقے میں سیکورٹی پیدا کرنے کے لئے ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو ایران کے ایٹمی شعبے میں نئی ایجادات کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہمارے پڑوسیوں کو اس نکتے پر توجہ دینا چاہئے کہ ایران کا پروگرام، پڑوسی اور ہمسایہ اسلامی ممالک کی حمیات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک سے لئے خطرہ نہیں ہیں اور ہم کسی بھی ملک سے لئے نہ تو کوئی خطرہ ہیں اور ہی ہمارے پاس کسی دوسرے ملک کو دھمکی دینے اور اس پر دباؤ ڈالنے کا کوئی پروگرام ہے۔
حجت الاسلام و والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے انقلاب اسلامی کو کامیاب ہوئے 37 سال کا عرصہ ہو گیا ہے، اس دوران نہ تو ہم نے کسی ملک پر جارحیت کی اور نہ کسی دوسرے ملک کو دھمکی دی، ہم نے صرف اپنا دفاع کیا، کیونکہ حملہ ہم پر ہوا تھا اور انھوں نے ہم پر چوطرفہ حملہ کیا تھا، ہم کو طاقت کا حمل ہونا چاہئے کیونکہ ممکنہ خطروں کے مقابل میں ہمارے پاس طاقت ہونی چاہئے ۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا والوں اور بین الاقوامی اداروں نے ایٹمی ٹکنالوجی کے شعبے میں ایرانی قوم کے حقوق قبول کر لئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی جانب سے یہ ایران کے پر امن ہونے کا اعتراف ہے کہ اس نے ایٹمی ٹکنالوجی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ مذاکرات میں منطق اور استدلال نے فوجی طاقت، دباؤ اور دھمکی پر کامیابی حاصل کی ہے اور بلا شبہ گزشتہ سال ایٹمی مذاکرات میں ایران کے سفارتکاروں کی کامیابی، حالیہ صدی میں ایران کی اہم سفارتی کامیابیوں کا حصہ ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے دنیا کے ساتھ تعاون اور اسی کے ساتھ خود اعتمادی اور خود کفالت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی اور خود کفالت کے لئے کم از کم خرچ کرنا چاہئے اور اسے کم وقت میں انجام پانا چاہئے۔ انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک قوم کی پیشرفت کی بنیاد، میانہ روی اور اعتدال پسندی ہے اور اسلام کی بنیاد بھی اعتدال ہے، کہا کہ اعتدال کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ دنیا کے ممالک کے ساتھ متوازن رویہ رکھا جائے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی سمجھوتے میں تہران کی ایک بنیاد اعتماد ہے اور دقیق نگرانی اور شفاف سازی سے کام قدم بہ قدم آگے بڑھے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کی کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جو اپنے حقوق کا دفاع کرتا ہے اور جہاں ضروری ہوتا ہے ہر طرح کے وسائل سے اپنے حقوق کا دفاع کرتا ہے۔
قابل ذکر رہے کہ ایران میں آٹھ اپریل کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی حیثیت سے منایا جاتا ہے اور چونکہ اس سال
یہ دن جمعہ کو آ رہا ہے اس لیے ایٹمی شعبے میں نئی ایجادات کی تقریب رونمائی جمعرات سات اپریل کو ہی منعقد کر دی گئی۔