:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

شام، پالمیرا کے آپریشن کے دوران 400 دہشت گرد ہلاک، فوج رقہ کی آزادی کے لئے تیار

Tuesday 29 March 2016
شام، پالمیرا کے آپریشن کے دوران 400 دہشت گرد ہلاک، فوج رقہ کی آزادی کے لئے تیار

الوقت - شام کی فوج نے تاریخی شہر پالمیرا کو داعش کے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا۔

پالمیرا کی آزادی کے آپریشن کا آغاز مارچ کے شروع میں ہوا تھا اور تین ہفتے کی پیچیدہ کاروائی کے بعد شام کی فوج اور رضاکار فورس اس شہر میں داخل ہونے میں کامیابی ہوگئی۔

شام کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس کاروائی میں داعش کے 400 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ یہ شام میں داعش کی سب سے بڑا جانی نقصان سمجھا جاتا ہے۔ اس کاروائی 180 فوجی بھی جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب شام کی فوج نے تاریخی شہر پالميرا کو آزاد کرانے کے بعد اب داعش کے نام نہاد دارالحکومت رقہ کی جانب توجہ مرکوز کردی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق،  شام کی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ صوبہ رقہ کو آزاد کرانے کے لئے پالميرا کو مرکز بنا کر مہم شروع ہوگی۔
شام کے اس کمانڈر نے کہا کہ رقہ میں داعش کے دہشت گردوں کا چاروں طرف سے محاصرے لیا جائے گا جس کے بعد ہم ان نام نہاد دارالحکومت کو ان کے کنٹرول سے آزاد کرا لیں گے۔
واضح رہے کہ شام کے فوجیوں نے اس ملک کے تاریخی شہر پالميرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے جس کی بین الاقوامی سطح پر قدردانی کی جا رہی ہے۔ پالميرا کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی شام کی فوج نے عراق سے ملنے والی سرحد تک علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
شام کے صوبے حمص کے گورنر کا کہنا ہے کہ حمص سے پالميرا تک امن قائم ہو گیا ہے۔
طلال البرازی نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی شہر پالمیرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی وجہ سے شام کے ان علاقوں میں مکمل امن قائم ہو چکا ہے جنہیں اقتصادی نقطہ نظر سے خاص اہمیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے یہ دہشت گرد گروہ تیزی سے بکھر رہا ہے۔ حمص کے گورنر کا کہنا ہے اپنی جارحیت کے دوران داعش کے دہشت گردوں نے پالميرا کو کتنا نقصان پہنچایا ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس وقت ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ کرنے میں مصروف ہے جسے داعش کے دہشت گردوں نے لگائی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔
صوبہ حمص کے گورنر نے کہا کہ موجودہ وقت میں پالميرا شہر میں کوئی شہری نہیں ہے کیونکہ وہ داعش کے خوف سے فرار ہوگئے تھے لیکن انشا ء الله وہ جلد ہی اپنے شہر واپس آ جائیں گے۔

ٹیگ :

داعش شام آزاد جھڑپیں

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے