الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور پٹھان کوٹ حملے کے مقدمے کا اندراج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے. مقدمے کا اندراج تفتیش میں پہلا قدم ہے اور مزید پیشرفت کے لئے بھارت کی جانب سے مزید شواہد درکار ہیں۔ ابھی تک ہمیں پٹھان کوٹ واقعے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت بھی معلوم نہیں، ٹیلی فون نمبرز کی بنیاد پر کسی کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کیا جاسکتا، اس حوالے سے ہماری ٹیم بھارت جائے گی اور جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، جس کے بعد ہی اس پر مزید پیش رفت ہوسکتی ہے اور اس دوران واقعہ کے ذمہ داروں کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔