~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق جے آئی کے سابق سینیٹر نے اپنے بیان میں کہا 'صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ ممتاز حسین قادری کے معاملے میں حکمت کا مظاہرہ کریں۔ وہ نہ صرف اس کی سزائے موت کو منسوخ کریں بلکہ اسے جیل سے باعزت طریقے سے رہا بھی کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے قادری کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ 'اگر صدر اور وزیراعظم کی جانب سے حکمت کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو یہ مسئلہ ملک بھر کی صورت حال کو کشیدہ کردے گا۔
جے آئی رہنما کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کو ایک شخص کے ساتھ منسلک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ پوری مسلم اُمہ کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ ممتاز قادری نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو مبینہ طور پر توہین رسالت کرنے پر اپنی سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔