~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے دور تک مار کرنے والے راکٹ اور حالیہ جوہری تجربات کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکی سینیٹ میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 96 ووٹ ڈالے گئے جب کہ کسی بھی امیدوار نے اس کی مخالفت نہیں کی۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین باب کروکر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکا کی پالیسی دہائیوں تک “ایک سنگین ناکامی” رہی ہے اور اس پر سخت پابندیاں ایک علاج ثابت ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ بل کو منظوری کے لئے امریکی صدر براک اوباما کو بھیج دیا گیا ہے ۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے اعلیٰ عہدیدار بین کارڈن کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی ان تجارتی مفادات کو روکنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے شمالی کوریا اپنے اسلحے، آلات اور دیگر وسائل کی ضروریات پوری کرتا ہے تاکہ اس کے غیر قانونی اسلحہ پروگرام کو روکا جائے۔