~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق سینتس سال قبل یہی ایام تھے کہ جب ایران کے غیور عوام نے استبدادی حکومت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کا ایک ایسا عظیم کارنامہ رقم کیا جس نے ایرانی عوام کو دنیا کے سامنے ایک انقلابی قوم کے طور پر متعارف کرایا۔ تاریخ کا ایک ایسا انقلاب جو دنیا بھر میں سامراجی قوتوں کے خلاف جدوجہد کا عملی نمونہ بن گیا۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس کے دوران اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اس زمانے کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے اللہ تعالی پر توکل اور عوام پر گہرا اعتماد کرتے ہوئے انقلاب کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی۔ آپ ملک اور دنیا کے حالات سے بہت زیادہ آگاہ تھے اور آپ کو سب سے زیادہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا یقین تھا۔
الوقت جشن آزادی کے اس موقع پر تمام حریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔