~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز آج صبح اس تاریخی لمحے ہوا جس لمحے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین میں داخل ہوئے تھے۔ ان تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطے میں ہوا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے خاندان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ احترام کی علامت کے طور پر آج کلیساؤں کے گھنٹے بجائے گئے اور ایران کے تمام اسکولوں میں انقلاب اسلامی کے ترانے پڑھےگئے۔
بارہ بہمن کی تقریبات کو کوریج دینے کے لئے پانچ سو پچاس سے زیادہ نامہ نگار اور کیمرہ مین ان تقریبات میں شریک ہیں جن میں سے اسّی نامہ نگار اور کیمرہ مین غیر ملکی ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) پندرہ سال ایران سے باہر رہنے کے بعد یکم فروری 1979 کو ایران واپس آئے اور ایران میں آپ کے اس تاریخی داخلے کے ساتھ گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔