~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق150 سے زائد تارکین وطن کو یونان لے جانے والی کشتی گنجائش سے زیادہ بھر جانے کی وجہ سے اپنا توازن قائم نہ رکھ سکی اور ترکی کے مغربی ساحل ایواسک کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ اس میں سوار 75 افراد کو ترک کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کرلیا۔ ترک علاقے ایواسک کے میئر کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ کشتی میں بہت بڑی تعداد میں لوگ سوار تھے۔
ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ریسکیو کیے جانے والے افراد کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان تارکین وطن میں شام، افغانستان اور میانمارسے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔