الوقت نےفلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کئی فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو جمعے کے روز اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں، شہر بیت المقدس کا تشخص تبدیل اور زمان و مکان کے اعتبار سے مسجد الاقصی کی تقسیم کی سازشوں کے خلاف اکتوبر دو ہزار پندرہ سے فلسطینوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ اس دوران صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں میں ایک سو سڑسٹھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے جبکہ درجنوں دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔