~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد کے بعد بھی امریکا کے ذریعے علاقے میں ایرانوفوبیا پھیلانے کے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ہمارے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ امریکا اپنی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران بھی خارجہ پالیسی کے میدان میں اپنی بنیادی اسٹریٹیجی پر کاربند ہے اور دونوں ملکوں کی اسٹریٹیجی اور پالیسیوں میں واضح فرق کے باعث آپسی اختلافات کی سطح بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ریاض میں سعودی شاہ سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان پر، کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ کھڑا ہے، کہا کہ ہر بیان کو اس کی جگہ اور حالات کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔