الوقت کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ ایٹمی شعبے میں حاصل ہونے والا افتخار ایٹمی سائنس دانوں اور شہدا کی مجاہدت کا مرہون منت ہے کہ جنھوں نے ملک کی سائنسی ترقی اور استقلال و خودمختاری کے راستے میں اپنی جان قربان کر دی۔
ایران کےصدر نے شہدا کے اہل خانہ کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا خصوصا ایٹمی شہدا کے اہل خانہ ہمیشہ اپنے صبر و استقامت کی وجہ سے سربلند و سرفراز ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم تمام شہدا کے اہل خانہ کے خدمت گذار بن سکیں گے اور ان عزیزوں کے راستے کو جاری رکھ سکیں گے۔