الوقت کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان محمد اقبال نے کہا ہے کہ ان تین افراد کو سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جکارتہ کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق ممکنہ طور پر جکارتہ کے دہشت گردانہ واقعہ کے ماسٹر مائنڈ بحرون نعیم سے ہے۔
بحرون نعیم دو ہزار گیارہ میں ہتھیار رکھنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا اور اسے تین سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ جیل سے رہا ہونے کے ایک سال بعد وہ دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لیے شام چلا گیا۔
انڈونیشیا کی پولیس نے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں،غیرملکیوں کی آمد و رفت کے مقامات اور غیرملکی سفارت خانوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔