الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے صوبہ ریف دمشق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ حلب کے جنوب مغرب اور جنوب میں واقع زربہ اور طومان کے مضافاتی علاقوں اور صفحتین اور راشدین کے علاقوں میں بھی شام کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے صوبہ حمص میں بھی اس ملک کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ میں حمص کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے دارالکبیرہ کے شمال میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام کی فضائیہ نے حمص کے مضافات میں واقع دیر فول، تیرہ معلہ ، قریتین اور رستن شہروں پر بمباری کی۔ شامی فوج کے توپ خانے نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع مسحرہ اور صمدانیہ شہروں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔