الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات میں جیش محمد کے کئی افراد گرفتار کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف شریک ہوئے۔
اجلاس میں پٹھان کوٹ ائربیس حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملے سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، حملے کی تحقیقات کے لیے کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی افراد گرفتار کرکے تنظیم کے کئی دفاتر سیل کر دیئے گئے۔
اجلاس میں پٹھان کوٹ خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھیجنے اور ہندوستانی حکومت کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔