الوقت کی رپورٹ کے
مطابق شام کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی
کے بعد دہشت گردوں کا ترکی کی جانب فرار دو گنا ہو گیا ہے- شامی فوج نے ملک کے
جنوبی صوبے ریف دمشق کے داریا اور المعظمیہ علاقوں کو الگ کرنے کے لئے اپنی
کارروائی تیز کر دی ہے-
ایک اور رپورٹ کے
مطابق شامی فوج نے عوامی رضا کار فورس کی مدد سے دمشق کے قریب داعش دہشت گرد گروہ
کے انڈر گراؤنڈ شہر کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے- اس شہر کا پتہ اس وقت چلا
جب شامی فوج کی نظر ایک گھر کے دریچے پر پڑی جو ایک سرنگ کی جانب کھلتا ہے بعد میں
معلوم ہوا کہ تمام مکانوں کی کھڑکیاں اس سرنگ کی جانب کھلتی ہیں جو اس شہر سے جا
ملی ہے یہ انڈرگراؤنڈ شہر پانچ کلومیٹر مربع میں بنا ہوا ہے ۔اس انڈرگراؤنڈ شہر کو تباہ کرنے کے بعد آدھے سے زیادہ دہشت گردوں
کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔