الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جسے صدر اشرف غنی نے منظور کرلیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان میں طالبان کے حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس میں طالبان نے قندوز پر قبضہ بھی کیا جب کہ گزشتہ روز قندھار ایئرپورٹ پر حملے میں بھی 50 افراد ہلاک ہوگئےتھے، دہشت گردی کے ان واقعات پر افغان انٹیلی جنس کے سربراہ پر شدید تنقید کی جارہی تھی جب کہ صدر اشرف غنی نے ایجنسی کے کئی افسران کو خراب کارگردگی کی وجہ سے معطل بھی کردیا تھا۔