الوقت کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ٹی وی نے گذشتہ رات ایک خبر نشر کی ہے جس کے مطابق عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی اور ترکی کے صدر رحب طیب اردوغان نے انقرہ میں ایک بند کمرے میں ملاقات کی ہے جو ایک گھنٹہ اور دس منٹ تک جاری رہی ۔
مسعود بارزانی بدھ کو انقرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی آمد کے فورا بعد ترکی کے انٹیلیجینس کے ادارے میت کے سربراہ ہاکن فیڈان سے ملاقات کی ۔
یاد رہے مسعود بارزانی نے ایسے حالات میں ترکی کا دورہ کیا ہے کہ اس وقت عراق کی مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر ترک فوجوں کی عراقی سرزمیں میں داخل ہونے کی وجہ سے انقرہ اور بغداد کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کے اس دورے کے بارے میں مذید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔