الوقت نےافغان وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں، ایک زخمی ہے جبکہ ایک ابھی بھی مزاحمت کررہا ہے۔ ان کے مطابق حملے کے دوران اب تک 37 افراد ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان میں شہریوں کی تعداد کتنی ہے .
اس سے قبل قندھار کے صوبائی گورنر کے ترجمان ثمیم خپلواک کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکریت پسند ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی ہوئی اور علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں .
قندھار کے ہوائی اڈے پر طالبان کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہےکہ جب افغان صدر اشرف غنی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں .