الوقت کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے ترکی چینل چوبیس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ترکی کی حکومت ان فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دارہے جو عراق میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو عراقی حکام نے، سیکڑوں کی تعداد میں ترک فوج کے عراق میں داخل ہونے کے بعد انقرہ کے اس اقدام کو، عراق کے قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان فوجیوں سے فورا عراق سے نکل جانے کا مطالبہ کیاتھا۔
عراقی وزیراعظم نے ترکی کو دی گئی مہلت کی مدت ختم ہونےکا وقت قریب آنے اور ترکی کی جانب سے اس مہلت پر توجہ نہ دیئے جانے کے ساتھ ہی، عراقی فوج کو مکمل طورپرالرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔