الوقت کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے منگل کے روز، لبنان میں مسلم علماء کونسل کے اجلاس میں کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے علماء اور خاص طور پر شیخ نمر باقر النمر کے لئے پھانسی کی سزا کا غیر منصفانہ اورغیر منطقی فیصلہ، قابل مذمت ہے اور علماء اسلام کو چاہئے کہ اس اقدام کی مذمت کریں ۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ علاقے میں ان تکفیری اور انتہا پسند گروہوں اور دہشت گردوں کو، جو بے گناہ افراد کا خون بہا رہے ہیں، متعارف کرانے میں علماء اور دانشوروں کا بہت اہم کردار ہے- انہوں نے کہا کہ بعض دیگر ادیان بھی اسلام اور اسلامی حکومت کے نام پر جارحیتوں کے مرتکب ہو رہے ہیں -