الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ننگر ہار، غزنی، قندھار، قندوز اور فاریاب صوبوں کے مختلف علاقوں میں طالبان مخالف کارروائی میں سولہ افراد مارے گئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق مرنے والوں میں آٹھ فوجی اور آٹھ طالبان شامل ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور دسیوں بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
طالبان گروہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے