الوقت کی رپورٹ کے مطابق صوابی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید اقبال وزیر کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ڈاکٹر یعقوب پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں گھر سے دفتر جارہے تھے .
فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر یعقوب ہلاک جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا .
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت افغانستان اور نائجیریا سمیت دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ میں دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 80 فیصد کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا۔