الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے مختلف محاذوں پر دہشتگردوں پرحملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ان میزائلی حملوں میں تکفیری سرغنوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس گاڑی میں چھےافراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق جس وقت تکفیری دہشتگرد گاڑی سے لاشیں نکال رہے تھے اس وقت شام کی فوج نے دوبارہ حملے کئے جن میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ شامی فوج نے یہ حملے دمشق کے مضافات میں خان الشیخ کے علاقے میں کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے حملوں میں احرار الشام نامی تکفیری دہشتگرد گروہ کا ایک اڈا تباہ ہوگیا۔
ادھر شامی فوج نے جبیش اسلام کے ایک دہشتگرد سرغنے راتب خالد المدور کو مشرقی غوطہ میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ فری سرین آرمی کا ایک سرغنہ فہد المغربی بھی جو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا ہلاک ہوگیا ہے۔
ادھر شام کے مغربی حصے میں جمعیۃ الزھرا نامی علاقے میں فوج کے حملوں میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔